اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، پاکستان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اورپاکستان کے وزیر صحت نے ، حفظان صحت اور ادویات کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ پر زور دیا ہے
ارنا کے مطابق پاکستان کے وزیر صحت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سے ملاقات میں کہا کہ سختی کے اس دور میں پاکستان کے عوام اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انھوں نے حفظان صحت، منجملہ ویکسینس تیار کرنے میں پیشرفت کے حوالے سے حکومت پاکستان کے اقدامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں باہمی تعاون کی تقویت کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہئے۔
پاکستان کے وزیر صحت مصطفی کمال نے اس ملاقات میں کہا کہ ایران اور پاکستان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دیں گے جس کا مقصد تعاون کے اجرائی منصوبوں اور نقشہ راہ کا تعین ہے۔
اسلام آباد میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اس ملاقات میں، ایرانی عوام کی حمایت میں حکومت پاکستان کے موقف کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ تہران علاقے میں اسلام آباد کی سفارتی کوششوں کے بارے میں مثبت نقطہ نگاہ رکھتا ہے۔
آپ کا تبصرہ